اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیکہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی میں جلد فیصلے کرنے اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم اپنی معیشت کو براہ راست بہتر بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں پیش رفت کے لیے اہم ہے۔
صدر مملکت نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر انقلابی دنیا میں کاروبار کے جدید راستے تلاش کر سکتے ہیں، ملک کو آن لائن بینکنگ سمیت عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کو وسعت دینے کے لیے مکمل تھروٹل ایکسلریشن کی ضرورت ہے۔
قوم کے صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سونے کی کان ہے جس پر یہ ملک کھڑا ہے، فن ٹیک (مالی ٹیکنالوجی) اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں علم سیکھنا ترقی کے لیے محرک ثابت ہو سکتا ہے، سیکھنے میں پہل کرنا اور ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنا اولین اہمیت کا حامل ہے۔اس سلسلے میں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لئے رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے، فراڈ سے مکمل طور پر بچا نہیں جا سکتا تاہم خدمات کی فراہمی میں ان کا تناسب اہم ہے۔
انہوں نے ٹارگٹڈ میسجنگ سمیت مسلسل کوششوں کے ذریعے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کو کنٹرول کرنے پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چھاتی کے کینسر کی ابتدائی روک تھام سے متعلق 130 ملین ٹارگٹ سیلولر ٹیکسٹس نے کس طرح مثر طریقے سے عام لوگوں میں ایک موثر پیغام پہنچایا۔
