ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 الیکشن کا مطلب یہ نہیں کہ گھڑی چور کا حساب نہ لیا جائے، وفاقی وزیر داخلہ

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہاہے کہ عمران فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا، مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے تیار ہے، الیکشن کا مطلب یہ نہیں کہ توشہ خانہ گھڑی چور کا حساب نہ لیا جائے۔

رانا ثنا نے کہاکہ  بے شرم انسان وہ بیماریاں بتا رہا ہے جو بتانے میں شرم آتی ہے، عوام نے عمران فتنے کو مسترد کر دیا ہے۔ بہت جلد میاں نواز شریف دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے عوام تیاری کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار بھی کیاجائیگا اور تم جیل بھی جا گے،  یہ جو بابا رحمتے تمہیں روز مشورے دیتا ہے اس کے باوجود تم  پکڑے جاوگے،کنونشن میں کارکنوں نے پانامہ بنچ ترازو کا نمونہ بھی لہرا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں