ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باکسنگ آئیکون محمد علی کلے کی زندگی پر ویب سیریز کا آغاز

لاس اینجلس: امریکی باکسنگ آئیکون محمد علی کلے کی زندگی پر مشتمل ٹی وی سیریز پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

سیریز کا نام ’ایکسلینس : 8 فائٹس‘ رکھا گیا اور اس کی آٹھ قسطیں امریکی اسٹریمنگ سروس پیکاک پر نشر کی جائیں گی۔

فلم پروجیکٹ میں انگلش زمباوین اداکار رے یان پیچ اور امریکی فنکار مورگن فری بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل ہیں۔

باکسنگ آئیکون کی زندگی پر مشتمل سیریز محمد علی کی اس سوانح حیات پر مشتمل ہے جسے جوناتھن ایگس نے تحریر کیا تھا اور اسے فلم کیلئے آسکر انعام یافتہ اسکرین رائٹر کیون ولماٹ نے لکھا ہے۔

سیریز کی ریلیز کیلئے آفیشل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ سیریز اسٹریمنگ سروس پیکاک پر نشر ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں