ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان مشرق وسطیٰ میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

Foreign Office

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کو یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ہم اس مثبت پیش رفت پر مملکت سعودی عرب اور ایران کی  قیادت کو بھی سراہتے ہیں۔دونوں برادر ممالک کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لیے مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی کوششوں کی تاریخ کے ساتھ، پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مثبت قدم علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک سانچے کو متعین کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں