ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ سوارا بھاسکر کے شادی کارڈ پر بھارتی انتہا پسند تلملا اٹھے

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کے کارڈ پر متنازع شہریت قانون کے حوالے سے نعرہ چھپوا کر انتہا پسندوں کو ایک بار پھر سے آگ بگولہ کردیا۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی سماجی کارکن فہد احمد کے ساتھ بارہ مارچ کو شادی طے ہیں، انہوں نے اپنے شادی کے کارڈ پر منتازع شہریت قانون کیخلاف نعرہ ’ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے، ہم ایک ہیں‘ لکھوایا ہے۔

واضح رہے کہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی ملاقات متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت اور پھر اب ازدواجی بندھن میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوارا نے گزشتہ ماہ سماجی اور سیاسی کارکن فہد احمد سے قانونی شادی کی جس کے بعد دونوں نے خاندانی رسم و رواج کے طور پر دوبارہ شادی کی تقریب کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں