ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلہ زدگان کےلیے عالمی عطیاتی کانفرنس منعقد ہو گی: چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ  بیس مارچ کو  زلزلہ زدگان کے لیے ایک عالمی عطیاتی کانفرنس منعققد کی جائے گی ۔

چاوش اولو نے  وزیر صنعت و ٹیکنولوجی مصطفی وارانک اور وزیر خزانہ  نور الدین نباتی  کے ہمراہ  ملاتیا  صنعتی زون میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا ۔

 وزیر خارجہ نے بتایا کہ  زلزلہ زدگان کے لیے ایک عالمی عطیاتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کے لیے  یورپی یونین کے عبوری صدر ملک سویڈن کی کوششیں قابل ذکر ہیں،اس کانفرنس میں صدر ایردوان بھی شرکت کریں گے۔

 چاوش اولو نے بتایا کہ  اس کانفرنس میں یورپی یونین ممالک کے علاوہ  دیگر عالمی اداروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس سے متعلق مزید تفصیلات جلد ہی سامنے آئیں گی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں