ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

 لاہور: سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے ن لیگ سے راہیں جدا کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

شیخ وقاص اکرم کی زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے وقاص اکرم کو روایتی مفلر بھی پہنایا اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔  شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عوام کی امید قرار دیا اور اپنی سیاسی جدوجہد بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ شیخ وقاص اکرم کا شمار پنجاب کے علاقے جھنگ کی بااثر سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ اس حلقے سے رکن اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں