ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کترینہ کیف نے انوشکا اور ویرات کو شام 6 بجے ڈنر کیوں دیا؟

 ممبئی: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ویرات اور ان کی ڈنر کی دعوت کی تھی۔

کترینہ اور کوشل شادی کے بعد نئے گھر میں منتقل ہوئے ہیں اور وہ ویرات اور انوشکا کے پڑوسی ہیں۔

انوشکا شرما اور کترینہ کیف آپس میں سہیلیاں ہیں اور فلم ’جب تک ہے جان‘ اور ’زیرو‘ میں ایک ساتھ کام کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا میں اور ویرات جلد ڈنر کرکے سوجانے کے عادی ہیں اسی لئے ہم نے کترینہ سے درخواست کی کہ وہ شام چھ بجے ہمارے لئے ڈنر لگادے۔

انوشکا شرما اپنی نئی اسپورٹس فلم ’چکدے ایکسپریس‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں جو نیٹ فلکس کی زینت بنے گی۔

کترینہ کیف ’ٹائیگر 3 ‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ وہ وجے سیتھو پتھی کے ساتھ ’میری کرسمس‘ میں بھی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں