ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں زہر خورانی کے واقعات،100 سے زائد افراد گرفتار

ایران میں طالبات کی زہر خورانی پر مظاہروں کے نتیجے میں  سو سے زائد مشتبہ  افراد کو  گرفتار کیا گیا ہے۔

 امور داخلہ کے مطابق، تہران، قم،زنجان،خوزستان،ہمدان،فارس،گیلان،مغربی آذربائیجان،مشرقی آذربائیجان،مشرقی آذربائیجان،کردستان اور رضوی خراسان صوبوں میں زہر خورانی  کے واقعات میں ملوث  ہونے  کے شبے میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  گرفتار افراد میں سے چند  ایران مخالف ہیں جنہوں نے معاشرے میں خوف اور خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

 یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ سال نومبر  سے اب تک طالبات میں زہر خورانی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اب تک 238 اسکولوں کی پانچ ہزار سے زائد طالبات زہر خورانی کی شکار ہو چکی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں