خانیوال : اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری 75روپے کے نوٹ دکانداروں نے لینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے لوگوں کی جیبوں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کے 75روپے کے نوٹ کو د کاندار نہیں لے رہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لوگوں نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں گردش کرنے والے نوٹ نہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے یا پھر اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری کی جائے۔
شہریوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ مارکیٹ میں جو دکاندار 75 کا نوٹ نہیں لے رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کا کاروبار ایک دن کیلیے بند کردے تاکہ 75 کا نوٹ مارکیٹ میں باآسانی چل سکے، شہریوں کو 75 کا نوٹ چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
