ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے بالکل ٹھیک، وہاںسکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں، شیری رحمان

underage marriages

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ریلی کی قیادت کرنے کیلئے بالکل ٹھیک ہیں، وہاں ان کو سکیورٹی کا بھی کوئی خدشہ نہیں۔ لیکن جب عدالت بلائے تو صحت اور سکیورٹی کا عذر پیش کرکے حاضری سے استثنی مانگتے ہیں۔

عدالت سماعت میں وقفے اور تاخیر کے بجائے لاڈلے خان کے خلاف کاروائی کرے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج پھر سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں لیکن عدالت میں جواب دہی کیلئے تیار نہیں۔ اپنی نام نہاد سیاست کیلئے یہ اپنے کارکنان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔خونی مارچ اور ریلیاں نکالنے والے کیا اپنے کارکنان اور ملک کے خیر خواہ ہیں؟ یہ کارکنان کو اکسا کر خود چھپ جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں