ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکارہ آئمہ بیگ پاک فیسٹ کے منتظمین پر برس پڑیں



فوٹو: فائلفوٹو: فائل

 لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کنسرٹ منتظمین پر سخت تنقید کی ہے جو ان کا نام استعمال کرکے ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔

آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےپاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھیں لیکن پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

asdfggasdfgg

پاکستان فیسٹیول کے نام سے تین روزہ ایونٹ 12 مارچ سے لاہور کے امین کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے۔

ertyerty

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ منتظمین نے میرے مداحوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے۔

انہوں نے آرگنائزروں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں