ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا بھارت نے آسکرز ایوارڈ خریدے ہیں؟ بالی ووڈ آرٹسٹ کا انکشاف

ممبئی: بھارتی خوبر و اداکار جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اکیڈمی ایوارڈز خریدے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرڈنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ شان متتھل نے الزام لگایا ہے کہ تامل فلم کے ’ناٹو ناٹو‘ گانے کا آسکرز ایوارڈ خریدا گیا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے ناٹو ناٹو کی جیت کا اعلان کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر طنزیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ  بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ ہم صرف ہندوستان میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں۔ لیکن پیسے سے ہم کیا حاصل نہیں کر سکتے جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو یہاں تک کہ آسکر بھی خریدا جا سکتا ہے۔‘

11

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جیکولین اسٹارر فلم ’Tell It Like a Woman‘ کا گانا ’Applause‘ بھی رواں سال بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکرز کے لیے مقابلہ کر رہا تھا جوکہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ترین بھارتی گانے ناتو ناتو نے آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

یاد رہے کہ  تامل فلم ’آ ر آر آر‘ کے جوش سے بھرپور گانے ’ناتو ناتو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکرز ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بھارت کی ایک فلم ’The Elephant Whisperers‘ نے بھی بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں