ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، چہار شنبہ سوری کی تقریبات کے دوران 26 افراد جان بحق، ہزاروں زخمی

ایران میں ہجری شمسی کیلنڈر کے مطابق سال کے آخری بدھ کی رات منعقد ہونے والی "چہار شنبہ  سوری” کی تقریبات میں ملک بھر میں 26 افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 4368 افراد زخمی ہوئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایران کے مرکز برائے ہنگامی حالات  کے سربراہ جعفر میادفر نے "چہار شنبہ  سوری” کی تقریبات میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں معلومات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رونما ہونے والے واقعات میں 26 افراد ہلاک جبکہ 4 ہزار 368 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران میں نوروز سے پیشتر سال کے آخری  بدھ کی شب منعقدہ تقریبات میں خاص طور پر بچے اور نوجوان  آگ کے اوپر سے پھلانگتے ہیں  اور آتش بازی  کرتے ہیں۔  ان تقریبات کے دوران پیش آنے والے حادثات اور اس سے پہلے کی تیاریوں کے باعث ہر سال ملک میں درجنوں اموات اور سینکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں