ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں ٹراپیکل طوفان کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا گیا

پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے کہا ہے کہ ٹراپیکل  سمندری طوفان یاکو  کے پیش نظر  دارالحکومت لیما میں موسمیاتی واقعات سے نمٹنے کے لیے  ہائی  الرٹ کا اعلان کیا  گیا ہے۔

بولوارتے نے بتایا کہ ہمیں  اورنج الرٹ کی سطح سے ریڈ الرٹ پر جانا پڑا ہے، "طوفان کی وجہ سے شدید بارش متوقع ہے، شہری دفاع، مسلح افواج اور قومی پولیس کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں  اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو  ایک دن  کے لیے وقفہ دے دیا گیا ہے۔”

صدر نے لیما  کے بیچ سے گزرنے والے چیلیون، ریماک اور لورن  دریاوں میں طغیانی آسکنے کا  خطرہ بھی موجود ہونے  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی تعیناتی کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس آفت  کے پیش نظر پر سکون رہنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔  جبکہ حکومت نے  تین سطحی  مستقل کوآڈینشن کی منظوری  بھی دے دی ہے۔

بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان یاکو کے آج رات سے ملک کے ساحلوں سے ٹکرانے کا  امکان ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں