ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم پر قدغنیں لگانے پر سربیا کو امریکی دباو کم نہیں اور جھِیلنا پڑے گا: زخارووا

روسی امور خارجہ  کے ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہےکہ  سربیا کی جانب سے روس  پر پابندیاں لگانے سے اس پر موجود امریکی دباو کم نہیں بلکہ اور زیادہ  بڑھے گا۔

 روسی ترجمان نے سوشل میڈیا پر  سرب وزیر اقتصادیات رادا باستا کی طرف سے روس کے خلاف پابندیاں لگانے کی تجویز پر کہا کہ یہ ایک احمقانہ تجویز ہے ،امریکہ سربیا پرزور دے رہا ہے ،سرب وزیر روس کے  خلاف پابندیاں لگانے کا کہہ رہے ہیں جو کہ ان  کے ملک پر امریکی دباو بڑھنے کی علامت نظر آتی ہے۔

زخا رووا  نے کہا کہ روس ہمیشہ سے سربیا اور اسکی  عوام کا خیر خواہ رہا ہے،اگر سربیا نے امریکہ کے کہنے پر ہم پر پابندیاں لگائیں تو یہ دباو کو کم کرنے کا نہیں بلکہ مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

 یاد رہے کہ سرب وزیر اقتصادیات رادے باستا نے کہا کہ روس  کے خلاف  پابندیاں  نہ لگانے کی سربیا بھاری قیمت چکا رہا ہے،سرب صدر الیکسینڈر ووچچ پر دباو کا اندازہ مجھے ہو چکا ہے لیکن ہم اس بارے میں خاموش بھی نہیں رہ سکتے ۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں