ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک سال میں 650 ہزار مکانات تعمیر کرکے مستحقین کے حوالے کریں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے 6 فروری کو زلزلے میں تباہ ہونے والے شہروں کو ایک سال کے اندر بحال کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ایک سال میں 650 ہزار مکانات تعمیر کرکے مستحقین کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی  میں   جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ 6 فروری کی صبح پچھلی صدی کی بدترین تباہی کے ساتھ بیدار ہوا، ایردوان نے کہا کہ زلزلے کی شدت، جو زمین سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر رہائشی علاقوں  میں  شدید ترین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی سخت سردی کے حالات میں زلزلے کی لپیٹ میں آیا، ایردوان نے کہا کہ جیسے ہی ریاست اور قوم کو اس تباہی کی خبر ملی، وہ تباہی اور سردی کی مشکلات پر قابو پا کر زلزلہ زدہ علاقے کی طرف دوڑ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ دلوں کو تسلی دیں، درد بانٹیں، زخموں پر مرہم رکھیں اور مالی نقصانات بالخصوص گھروں کی تلافی  کرتے ہوئَ ان کے نئے گھروں میں بسائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی قوم سے وعدہ کیا ہے کہ اپنے شہر جو کہ زلزلے میں تباہ ہو گئے تھے، ایک سال کے اندر بحال کریں گے۔ اگلے سال ہم 650 ہزار مکانات تعمیر کرنے  اور انہیں مستحقین تک پہنچانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 20 سالوں میں ہم نے جن 1 ملین 180 ہزار بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ یونٹس کو خدمت میں پیش کیا ہے اور ہم نے جو 3.3 ملین شہری تبدیلی کے منصوبے بنائے ہیں وہ اس بات کی ضمانت ہیں کہ ہم اپنے وعدے پر قائم رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں