ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں نوجوان خودکشی کیلیے کھمبے پر چڑھ گیا

راولپنڈی میں ریسکیو 1122 نے خودکشی کی کوشش میں بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے علی نواز چوک میں 25 سالہ عمر خودکشی کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے خصوصی ریسکیو وہیکل کے ذریعے آپریشن کا آغاز کیا اور نوجوان کو بحفاظت کھمبے سے اتار لیا گیا۔

 

خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں