ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7افراد جاں بحق

 بغداد:عراق کے شمالی صوبے میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 7افراد ہلاک ہوگئے، عراقی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی صوبے دحوک میں ایک ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عراقی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے، جس میں اس کے 7فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے عراقی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے متعلق اطلاعات سراسر بے بنیاد ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں