ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران:آتش بازی تہوار میں 26 ہلاک، ہزاروں زخمی

the shrine

تہران: ایران میں 15مارچ کومنائے  جانے والے   آتش بازی تہوار میں  ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے اور حادثات سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 35سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ’’چہارچنبی سوری‘‘ تہوار ہر سال ایرانی سال کے آخری بدھ کی شام منایا جاتا ہے۔ ایرانی سال 20مارچ کو ختم ہوتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  نیشنل ایمرجنسی میڈیکل اتھارٹی کے سربراہ جعفر میادفر نے آتش بازی تہوار کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 26 افراد کی ہلاکت کے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ35  سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

بعض اطلاعات کے مطابق شرکا اپنے آپ کو پاک کرنے کے لیے آگ پر چھلانگ لگاتے ہیں اور بری روحوں کو بھگاتے ہیں، اس رسم میں شریک شخص کہتا ہے “میں تمہیں اپنا پیلا رنگ دیتا ہوں اور میں تمہارا سرخ رنگ لیتا ہوں۔ اس قول کا معنی یہ ہے پیلا رنگ بیماری کا رنگ ہے اور سرخ رنگ زندگی کا رنگ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں