ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے سندھ: 3نہروں میں پانی کا بہاؤ ایک ماہ بند کرنے کا فیصلہ

سکھر:محکمہ آبپاشی نے سکھر بیراج دریائے سندھ کے دائیں جانب سے نکلنے والی 3نہروں میں پانی کا بہاؤ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ آبپاشی سکھر بیراج کے انچارج کنٹرولرروم عبدالعزیز سومروکے مطابق دریائے سندھ کے دائیں جانب کی 3نہریں نہریں یکم اپریل سے 30 اپریل تک بند رہیں گی۔بند ہونے والی نہروں میں  دادو کینال، رئیس کینال اور کیرتھر کینال شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر کے احکامات پر پانی کا ذریعہ ہر سال ایک ماہ بند رہتا ہے۔ نہروں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا مقصد خریف کی فصل کی تیاری ہے کیونکہ تینوں کینالوں کے پانی پر خریف ، سارین کی فصلیں اگائی جا رہی ہیں یکم مئی سے نہروں میں پانی کی آمد شروع ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں