ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ شدید درجے کا زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کی صبح آنے والا شدید زلزلہ کرماڈیک جزائرمیں آیا، جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں تقریبا 1,000 کلومیٹر دور واقع ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جزائر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں