ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹر جویریہ خان ’ کہانی سنو‘ گاکر سب کو حیران کردیا

  کراچی: نوجوان گلوکار کیفی خلیل  کے  مقبول گیت ’ کہانی سنو‘ نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ اس گیت کو پسند کرنے والوں میں انٹرنیشنل ویمن کرکٹر جویریہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔

ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بلے بازی کا لوہا منوانے والی جویریہ خان نے نجی ٹیلی ویژن کے  لائیو شو میں میزبان کی فرمائش  پر کہا کہ وہ  کیفی خلیل کا گیت گانا چاہیں گی۔

جویریہ خان نے گانا شروع  کیا توسننے والے ان کی  آواز سے بے  حد متاثر ہوئے۔ ان کی گائیکی کی جھلک دیکھنے کے  بعد کہا جاسکتا ہے کہ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ گائیکی بھی اچھی کرلیتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں