ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا کی کوئٹہ میں سپرد خاک

 کوئٹہ: اٹلی کے قریب کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والی ہاکی کی کھلاڑی شاہدہ رضا کی کوئٹہ میں تدفین کردی گئی۔

شاہدہ رضا کی میت گزشتہ روز اٹلی سے کراچی لائی گئی جس کے بعد جسد خاکی کو گزشتہ شب کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ خاتون ایتھیلیٹ کی نماز جنازہ ہزار ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں بخت زیب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین میں صوبائی وزیر کھیل اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں