ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہرآگئی ، رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے،جاناوزیرخارجہ کوچاہیے تھا۔ دیوالیہ ریاست کوکیااور کہتے ہیں سیاست دائوپرلگادی۔ریاست کاپہلا اصول عوام ہے اورعوام کوحکومت نے تباہ و بربادکردیا ،عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی،یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے۔50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے ،اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کے سامنے رکھاجائے، بھوکے مر جائیں گے قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ،ان کے ریلیف دینے کانام عوام کوتکلیف دیناہے آپ سات سمندرپارخیرات کیلئے جارہے ہیں اورتبدیلی آپکے پڑوس میں آگئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں