ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو رہانہ کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا، عبدالحق ہاشمی

ruling class

کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت وادارے، سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمن بلوچ پر جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو محروم ومجبور عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کرنے پر پابندسلاسل کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو ہرسطح پربھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ  جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتا، مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کیلئے 19مارچ کوگوادرمیں حق دوخواتین ریلی ومظاہرے ہوں گے ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ اہل بلوچستان سے رویہ ٹھیک کریں منتخب نمائندوں حکمرانوں اور ساحل ووسائل کیلئے نعرے لگانے والوں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

 انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کوسوا دوماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبر ہے عوام کو انصاف کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والوں نے عدل وانصاف کو بدنام کر دیا جماعت اسلامی عدل وانصاف کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکومت وادارے مجبور محب وطن عوام میں اشتعال پیدا کرناچاہتے ہیں عوام پرامن ہیں اور عوامی آئینی قومی جدوجہد کے ذریعے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا اور حقوق ہر صورت حاصل کریں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  صوبائی وفاقی حکومت ،قومی جماعتیں قومی میڈیا کا مولانا ہدایت الرحمان بلو چ پر مظلم قید کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔حکمران ،ادارے وخودساختہ اختیارات پر قبضہ کرنے والے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کریںدو ماہ سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلاوجہ ،مخالف سیاسی پارٹی،اسٹبلشمنٹ کی ایماء پرجھوٹے مقدمات میں عوامی حقوق مانگنے پرقید ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں