ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: شمالی کوریا کا میزائل تجربہ کلیتاً ناقابلِ قبول ہے

جنوبی کوریا اور جاپان نے، شمالی کوریا کی طرف سے بحیرہ جاپان کی سِمت میں بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ میزائل تجربہ شمال مغربی علاقے ٹونگچنگ۔ری سے  اور مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 5 منٹ پر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ” ہماری فوج نے چوکس حالت کے درجے میں اضافہ کر دیا ہے  اور امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون  کو جاری رکھے ہوئے ہے”۔

جاپان نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل ہوا میں 50 کلو میٹر بلندی پر پہنچا اور 800 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گِرا ہے۔

جاپان وزارت دفاع کے تجربہ کار نائب وزیر اِنو توشیرو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یہ تجربہ کلیتاً ناقابلِ قبول ہے”۔

ٹوکیو حکومت نے کہا ہے کہ میزائل جاپان کی حدود سے باہر گِرا ہے اور میزائل کی وجہ سے علاقے میں جاپانی فضائی و بحری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ میزائل تجربے کا، جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان 23 مارچ تک جاری، فوجی مشقوں کے دوران کیا جانا مرکزِ توجہ بنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں