ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلطانز کو شکست، قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن

champions

لاہور: ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔

پاکستان سپر لیگ  کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹرافی کے لیے آخری فیصلہ کن معرکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 39 اور شاہین آفریدی نے برق رفتار 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے 5 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے۔ ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 201 رنز کے تعاقب میںآخری بال تک نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مقررہ اوورز میں 199 رنز بناسکی اور ایک رن سے شکست کھا گئی۔

ملتان کی جانب سے رلی روسو 52 ، رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے آل راؤنڈ کارکردگی  کا مظاہرہ کیا ، پہلے بیٹنگ میں انہوں نے 44 رنز بنائے اور پھر ہدف کے دفاع میں 4 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔راشد خان نے دو جب کہ ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی 2 بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں