صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں پیش رفت پر غور کیا گیا۔
صدر ایردوان نے اس دوران کہا کہ اس سلسلے میں فن لینڈ کا پیش کردہ موقف سویڈش موقف سے کہیں زیادہ مثبت ہے، ہم نے اس ملک کی نیٹو میں شراکت پروٹوکول پر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منظوری کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سویڈن کے ساتھ مذاکرات کو نیک نیتی کے ساتھ جاری رکھنے پر پر عزم ہونے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ اس سلسلے کے کس طریقے سے آگے بڑھنے کا تعلق سویڈن کے ٹھوس اقدامات سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔
دریں اثنا، نیٹو میں فن لینڈ کے الحاق کے پروٹوکول پر صدر ایردوان نے دستخط کرتے ہوئے اسے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کو بھیج دیا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی قومی اسمبلی میں فن لینڈ کے نیٹو کے ساتھ الحاق پروٹوکول کی توثیق کے عمل کو شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل فن لینڈ ،سویڈن ور نیٹو کی سلامتی کو تقویت دلائے گا۔ میں تمنا کرتا ہوں کہ ترکیہ قومی اسمبلی اس فیصلے کی جلد از جلد منظوری دے دے گی۔ پر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی می