ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

 امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو گزشتہ روز شروع ہوگئی، نمائش کا مقصد حکومتِ امریکا کی معاونت سے فعال ہونیوالے نئے پاکستانی کاروباری سلسلوں (سٹارٹ اپس) کی کامیابیوں کی کہانیوں کو اجاگر اور ان کیلیے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تقریب سے افتتاحی خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، امریکہ پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کیلیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ ہم سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن اب بھی دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ملک ہے لیکن کامیابی کی اگلی منزل تک رسائی کیلیے اختراع پسندی اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں