ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور: 6،7 کی شدت سے زلزلہ، 13 افراد ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں کل 6،7 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 65،7 کلو میٹر تھی اور اس کے جھٹکے ہمسایہ ملک پیرو میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکواڈور کے صدارتی دفتر سوشل میڈیا پیج سے زلزلے کے بارے میں جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  اور تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔

ملک کی رسک انتظامیہ کے بیان کے مطابق زیادہ تر اموات  پیرو کے ساتھ سرحدی صوبے ال اورو میں واقع ہوئی ہیں۔ زلزلے میں زخمیوں کی تعداد  ہے 126 ہے اور 17 اسکولوں اور 31 مراکزِ صحت سمیت کُل 50 عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 7 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہیں۔

جوئینجا، ماچالا اور گوآیاکیل میں بعض عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں