ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایکواڈور میں زلزلے کی وجہ سے وزیر خارجہ جان کارلوس ہولگن کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو نے ایکواڈور کے وزیر خارجہ ہولگن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور 6،7 کی شدت سے زلزلے کی وجہ سے تسّلی آمیز اور تعزیتی جذبات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایکواڈور کے شہر بالاو سے 6 کلومیٹر شمال مشرق میں کل 6،7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کی وجہ سے اس وقت تک 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاقے میں امدادی کام جاری ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔