ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی، لائوڈ سپیکر پر صرف اذان اور اقامت کی اجازت

سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی، لائوڈ سپیکر پر صرف اذان اور اقامت کی اجازت

ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ وزارت نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پرپابندی عاید کردی ۔

مزید پڑھیں: بھارت میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر 7 مساجد کو جرمانہ

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لائوڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ٹیلی فون پر انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کی سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔

اس طرح بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے۔العنزی نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔

تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالی کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔

العنزی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لائوڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں