ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان


فوٹو: فیس بکفوٹو: فیس بک

  کراچی: آرٹس کونسل کراچی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ’ایک شام ماہرہ خان کے نام ‘ سے معنون نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات  پر اعتراض تھا۔

mahiramahira

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم ’بول‘ کے لیے آفر دی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اچھی پنجابی بولوں۔

اس سوال کے جواب میں کہ وہ سیاسی جماعتوں میں کس کے ساتھ ہیں پر ماہرہ خان کا جواب تھا کہ وہ پٹھان کی طرف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں