ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوارا بھاسکر کو پاکستانی ڈیزائنر کا لہنگا پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنر فہد احمد کا لہنگا پہننے پر سوشل میڈیا میں ٹرول کا سامنا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی شادی کے لہنگے میں موجود ہیں جسے ایک پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے بنایا ہے۔

rtyurtyu

پوسٹ کے کیپشن میں بھاسکر نے سرحد پار سے ایسے بہترین لباس بھیجنے پر پاکستانی ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا ’پاکستان سے پریم کچھ زیادہ ہی ہے‘ جبکہ ایک صارف نے ان کے عمل کو ملک کیلئے شرمندگی قرار دیا۔

دوسری طرف سوشل میڈیا میں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے لباس کی تعریف کی اور ان کو نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں