ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی

  کراچی: رمضان المبارک میں بھی صارفین کو گیس مخصوص اوقات کار میں ہی ملے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کے مطابق دن کے دوران گیس کی فراہمی 6 گھنٹے بند رہے گی تاہم سحر اور افطار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں 8 سے 10 فیصد تک کمی آرہی ہے۔ سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔ اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ گیس پروفائلنگ کے  اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہونگے۔ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں کھانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں