ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ جمعرات بمطابق 23 مارچ کو ہوگا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق چاند نظر  نہ آنے کی وجہ سے سعودی عرب میں نماز تراویح کا آغاز 22 مارچ بروز بدھ سے ہوگا۔ قبل ازیں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے اور شہادتیں جمع کرنے کی اپیل کی گئی تھی، تاہم مملکت کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ ہی کو متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں