ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ ۔ یونان اجلاس میں مثبت پیش رفت

یونان کے ساتھ تعلقات میں "مثبت ایجنڈے” کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

ترک نائب وزیر خارجہ براک اکچاپار نے اپنے یونانی ہم منصب کوستانتینوس فریگ کو گیانس  کے ساتھ اموری مذاکرات کیے۔

اس حوالے سے  وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان  جاری کیا گیا۔

ترکیہ اور یونان کے نائب وزرائے خارجہ نے مشترکہ ایکشن پلان کے چوتھے دور کے دائرہ کار  میں انقرہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مثبت ایجنڈے کی فہرست میں شامل امور پر تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا گیا کہ 25 موضوعات پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی اپ ڈیٹ کیا گیا، اور کئی ایک نکات پر ہم آہنگی  قائم ہوئی ہے۔

ملاقات میں آئندہ کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران  کسی معاہدے پر دستخط کے لیے قطعی فریم تشکیل دیا گیا ہے۔

فعال اور جاری سلسلے میں حاصل کردہ  پیش رفت کی روشنی میں  اضافی تعاون  کے معاملات پر تحقیقات کے معاملے میں مطابقت قائم ہو گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں