ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ انتقال کرگئے

 لاہور: سابق کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ انتقال کرگئے۔

محمد عمر شیخ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

وہ ان دنوں رکن وفاقی محتسب تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحیم یار خان میں ادا کی جائے گی۔ ان کا تعلق خان پور سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی پی او لاہور نے موٹروے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر معافی مانگ لی

عمر شیخ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کرکے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی پی او لاہور سے تنازع پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عمر شیخ مختلف تنازعات کا بھی شکار رہے۔ موٹروے ریپ کیس میں متنازع بیان دینے پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے بھی تنازع پیدا ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں