ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے ہی روزے پر مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ

کراچی: شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے ہی روز گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور دیگر علاقوں میں جمعرات کی صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند رہی۔

علاقہ مکینوں نے بتایاکہ بچے، بزرگ اور بیمار جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لیے کھانا کیسے بنائیں۔علاقہ مکینوں کو دن کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بفرزون میں جمعرات کی صبح ہونے والی بارش کے بعد سے بجلی بھی معطل ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں