ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اسکاٹ لینڈ: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اپنی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اِن دنوں اسکاٹ لینڈ میں ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ ایک ایکشن سین کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے ہیں۔

فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں اکشے کمار کے ساتھ ٹائیگر شروف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اکشے ٹائیگر کے ساتھ ہی اپنا ایک ایکشن سیکوئنس شوٹ کروا رہے تھے یہ ایک خاص اسٹنٹ تھا تاہم وہ زخمی ہوگئے اور ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے۔

اداکار کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایکشن مناظر کی شوٹنگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے لیکن اداکار اپنے کلوز اپس کی شوٹنگ کر رہے ہیں تاکہ اسکاٹ لینڈ کے شیڈول کو وقت پر ختم کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں