ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصطفٰی زاہد کی حمد ’معاف کردے‘ ریلیز کردی گئی

 لاہور: شہرت یافتہ گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد ” معاف کردے”ریلیز کردی جسے محمد معین نے تحریر کیا ہے جبکہ دھن فخر عباس نے ترتیب دی ہے۔

رمضان مبارک کی مناسبت سے تیار کی گئی حمد باری تعالٰی کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے-

اس حوالے سے گلوکار مصطفیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے مداحوں نے میرے گانوں کو بے حد پسند کیا یہ حمد باری تعالٰی بھی ان کے دل کی آواز بنے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوبصورت کلام “معاف کردے” کو محمد معین نے لکھا ہے اور اس کی ویڈیو کو جارجیا کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے۔

مصطفیٰ زاہد کی حمد ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں