ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  کراچی: حیدری پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دکانوں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد زبیر اور عاصم حسین کے ناموں سے ہوئی ہے اور انھوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں قائم فائنل چوائس شاپ میں لوٹ مار کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جو کہ رواں سال کے پہلے مہینے جنوری میں کی گئی تھی جبکہ اسی علاقے میں قائم جوتوں کی دکان پر بھی ملزمان نے گزشتہ ماہ 26 فروری کو ڈکیتی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں وارداتوں کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان نے نارتھ ناظم آباد میں کھلونوں کی شاپ پر بھی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں جبکہ پولیس گرفتار ملزمان سے ڈکیتی کی دیگر وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں