ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی: اعظم سواتی سمیت 60 ملزمان کی ضمانت منظور

remand

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اعظم سواتی اور امجد خان نیازی سمیت گرفتار 60 کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت 60 گرفتار ملزمان کی 50,50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

دوسری درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 5اپریل تک ضمانت منظورکرلی۔وکیل بابر اعوان نے استدعا کی کہ اعظم سواتی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے،ضمانت منظور کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں