ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس پرتشدد، جلا وگھیرا کیس: فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور : پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلا گھیرا کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں فواد چودھری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی ریلی کے وقت پولیس تشدد، اقدام قتل اور کارِ سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں عدم پر پیروی پر خارج کر دیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اور اعجاز چودھری انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں رہنماں کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں