واشنگٹن: امریکا کی مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ کے مطابق، امریکا اور سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے ریاض میں ایک نئے فوجی مرکز میں اپنی پہلی مشترکہ کانٹر ڈرون مشق مکمل کی۔
غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشق تھی۔ریڈ سینڈز تجرباتی مرکز کچھ عرصے سے زیر بحث تھا۔
امریکی فوج نے کہا کہ یہ مشق واشنگٹن اور اس کے مشرق وسطی کے شراکت داروں کے درمیان تربیت اور تیاری کے لیے ایک اختراعی پیش رفت کے طور پر کام کرے گی۔
گزشتہ ہفتے کی مشقوں کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی تھی لیکن حکام نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے ، مستقبل میں اس سے بڑے پیمانے پر جدید ترین مشقیں ہوں گی۔
