ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست مسی سپی میں طوفان کے باعث 11 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سپی میں طوفان کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی جنوب مشرقی ریاست مسیسیپی میں پھوٹنے والے طوفان نے تباہی مچا دی۔

طوفان کے باعث بجلی کی تاریں اور درخت اکھڑ  گئے جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

متعدد گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔

شارکی کاؤنٹی میں آٹھ اور ہمفریز کاؤنٹی میں تین اموات کی اطلاعات  ہیں ۔

مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ سرچ اور ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں