ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوشکا شرما کو ’مسز کوہلی‘ پکارنا پسند نہیں آیا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو فوٹوگرافروں کی طرف سے انہیں ’مسز کوہلی‘ کہنا پسند نہیں آیا۔

اداکارہ حال ہی میں ممبئی میں بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون ایوارڈز میں شرکت کی اور وہ سیاہ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

انوشکا شرما جب تقریب میں پہنچی تو فوٹوگرافروں نے انہیں ’مسز کوہلی‘ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔

اداکارہ نے اس موقع پر براہ راست ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ میرے کان بج رہے ہیں، شاید وہ کل سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔

انوشکا کا اشارہ بھارتی اسپورٹس ایوارڈز کے بارے میں تھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ شرکت کی تھی۔

اداکارہ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو ’چکدے ایکسپریس‘ کے ساتھ اداکاری کے میدان واپسی کر رہی ہیں۔ یہ ان کے 5 سال کے وقفے کا اختتام ہوگا کیونکہ ان کا آخری کام 2018 کی فلم ’زیرو‘ تھا۔

’چکدے ایکسپریس‘ سابق ہندوستانی کپتان جھولن گوسوامی کے بارے میں ایک اسپورٹس ڈراما ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں