تیونس کے ساحل پر گزشتہ 2 دنوں میں تارکین وطن کی 5ویں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 34 افراد لاپتہ ہوگئے۔
تیونس سے اٹلی پہنچنے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
تیونس میں گزشتہ 2 دنوں میں تارکین وطن کی 5ویں کشتی غرقاب ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تیونس کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں سوار 34 افریقی تارکین وطن لا پتہ ہو گئے۔
آخری کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ تارکین وطن کی تعداد 67 ہو گئی۔
اطالوی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے گزشتہ روز بحیرہ روم کے 2 مختلف مقامات پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا۔
پہلے آپریشن میں، جو ریگیو کلابریا کے ساحلی محافظوں کے ساتھ مل کر کیا گیا، ماہی گیری کی کشتی پر اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 295 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔
دوسری کارروائی میں 450 تارکین وطن کو بچایا گیا۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اسی عرصے میں تیونس سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 1300 تھی، جو رواں سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 12 ہزار ہو گئی۔