ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیلیں تحریک اور جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت واسٹبلشمنٹ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں۔ ضمانت مسلسل خارج ہونا اور حق دو تحریک کے کونسلرزکی دوبارہ گرفتاری سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کوخراب کرنے ،تحریک و جماعت اسلامی کے کارکنان کو تشددکی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی حق کی ہوگی۔ قید وبند تحریک اور جدوجہد کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ نفرت ،انتشار ،تعصب ،ظلم ،ناانصافی ختم کرنے کے لیےمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فوری طور پر رہاکیا جائے ۔روزگار،پانی ،گیس ،صحت وتعلیم کی سہولیات مانگنے والوں کو ریاست والے قید کررہے ہیں جبکہ ظالموں لٹیروں قاتلوں کو پروٹوکول کیساھت ضمانتیں دیکھ کر آزادکر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور اسٹیبلشمٹ کو جو فرد پسند نہ یا ان کی لوٹ مار کے لیے خطرہ ہوان پر قتل ،دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنادیتے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلو چ قانونی آئینی حقوق مانگنے والامحب وطن عوامی لیڈرہے ۔ان پر جھوٹے مقدمات بناکر لٹیروں عوام دشمنوں بھتہ خوروں کو کچھ نہیں ملے گا۔

آج بھی مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ کی ضمانت خار ج کی گئی اورحق دو تحریک کے کونسلرزجماعت اسلامی کے کارکنان مولانا لیاقت بلوچ ،کونسلرزحاجی جاوید،نوید محمد،نصیرشہزادہ،چیئرمین اللہ بخش ودیگر کو گرفتار کر لیے گیے ۔جھوٹے ،ریاستی جبر،تشدد،تعصب پرمبنی غداری ،قتل ،دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کارکنان کوآئینی قانونی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکوا سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں